نئی دہلی ،23جولائی (ایجنسی)سپریم کورٹ نے منگل کو آسام میں قومی شہری رجسٹر (این آرسی )کی فہرست شائع کرنے کی میعاد میں 31اگست تک توسیع کردی ہے ۔
عدالت نے حالانکہ این آر سی کے 20فیصد ڈاٹا کی دوبارہ تصدیق کرانے کی مرکز اور آسام حکومت کی درخواست مسترد کردی ک۔
چیف
جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے این آر سی کی فہرست کی اشاعت کی تاریخ 31جولائی سے بڑھاکر 31اگست کردی ۔
عدالت نے کہا،’’ ہم این آرسی کی فہرست کی اشاعت کی حتمی تاریخ 31جولائی سے بڑھاکر 31اگست کرتے ہیں ۔‘‘
عدالت نے اس معاملہ کی آئندہ سماعت کی تاریخ 7اگست مقررکی ہے ۔